Monday, May 28, 2012

بتاوء تم کو کیا لکھیں



بتاو کیا لکھیں تم کو

کہ لفظوں کا چناوءبھی

بڑا دشوار ہوتا ہے


جو تم کو جان لکھتے ہیں

وفائیں خوب روتی ہیں

ہمیں آکر یہ کہتی ہیں

کہ تم اپنے ہی قاتل کو

اپنی جان لکھتے ہو

خُدا کہتے ہو اُس کو

کبھی ایمان لکھتے ہو

یہ تم اچھا نہیں کرتے


تو پھر یہ سوچتے ہیں ہم

تمھیں اب سوگ لکھتے ہیں

کوئی مستقل سا روگ لکھتے ہیں

سوگ کو منانے میں

روگ کو بُھلانے میں

عُمر بیت جاتی ہے

روگ دینے والوں کو لوگ بھول جاتے ہیں

بُھول جانے والوں کا سوگ تو نہیں ہوتا


چلو تم ہی بتاو اب۔۔

بُت لکھیں تم کو یا کہ خُدا لکھیں

اجنبی یا پھر آشنا لکھیں

اپنے نا کردہ گُناہوں کی

کوئی سزا لکھیں

بتاوء تم کو کیا لکھیں



No comments:

Post a Comment