Sunday, May 20, 2012

پاگل آنکھوں والی لڑکی



پاگل آنکھوں والی لڑکی
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤ گی
کانچ سے نازک خواب تمھارے
ٹوٹ گئے تو پچھتاؤ گی
تم کیا جانو۔ ۔ !!!
خواب۔ ۔ ۔ سفر کی دھپ کے تیشے
خواب۔ ۔ ۔ ادھوری رات کا دوزخ
خواب۔ ۔ ۔ خیالوں کا پچھتاوا
خوابوں کا حاصل تنہائی
مہنگے خواب خریدنا ہوں تو 
آنکھیں بیچنا پڑتی ہیں
رشتے بھولنا پڑتے ہیں
اندیشوں کی ریت نہ پھانکو
خوابوں کی اوٹ سراب نہ دیکھو
پیاس نہ دیکھو
اتنے مہنگے خواب نہ دیکھو
تھک جاؤ گی


No comments:

Post a Comment