کچی دیوار ہوں ٹھوکر نہ لگانا مجھ کو
اپنی نظروں میں بسا کر نہ گرانا مجھ کو
تم کو آنکھوں میں تصوّر کی طرح رکھتا ہوں
دل میں دھڑکن کی طرح تم بھی بسانا مجھ کو
بات کرنے میں جو مشکل ہو تمہیں محفل میں
میں سمجھ جاؤں گا نظروں سے بتانا مجھ کو
وعدہ اتنا ہی کرو جتنا نبھا سکتے ہو
خواب پورا جو نہ ہو وہ نہ دکھانا مجھ کو
اپنے رشتے کی نزاکت کا بھرم رکھ لینا
میں تو عاشق ہوں، دیوانہ نہ بنانا مجھ کو
No comments:
Post a Comment