Sunday, May 20, 2012

!!! ___ خواب اپنے تو ہیں ___ !!!


خواب اھورے سہی 
خواب اپنے تو ہیں
دل میں آیا جو بھی، دل نے پایا سبھی
نیند کے اُس طرف گو کہ کچھ بھی نہیں

جب حقیقت کے رنگ راس آئے نہیں
تو ہم نے سوچھا چلو نیند کے ساتھ سہی
سو روز چلتے رہے خواب بُنتے رہے
خواہشیں خود بخود ہاتھ آنے لگیں

خوشبوئیں بِن کہے ساتھ آنے لگی
جھلملاتے ہوئے سارے تارے حسین
خود ہی جُھولی میں آکر چمکنے لگے
رنگ نظروں کی چادر پہ ایسے چڑھے

کہ پھول پلکوں پہ آ کر مہکنے لگے
جو بھی دل کو لگا ہمسفر بن گیا
نہ تڑپنا کوئی نہ جُدائی کوئی
نہ زمانہ کوئی نہ خدائی کوئی

آنکھ اگرچہ کُھلی ھاتھ ملتے ہوئے
کچھ ہی پل کو سہی۔ہم خوش تو رہے
لوگ ہنستے ہیں تو اُن کو ہنس لینے دو
خواب اھورے سہی 
خواب اپنے تو ہیں!

No comments:

Post a Comment